الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ 21مارچ کو ہوگی

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7مارچ کو وصول کئے جائینگے ، حتمی فہرست 12مارچ کو آویزاں کی جائیگی

بدھ 2 مارچ 2016 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ 21مارچ کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے چھہتر سے زائد حلقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7مارچ کو وصول کیے جائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آٹھ مارچ کو ہوگی ، امیدواروں کی حتمی فہرست بارہ مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ اکیس مارچ کو ہوگی ۔