ا لخدمت فاؤنڈیشن حب میں بڑا ایجو کیشنل کمپلیکس تعمیر کرے گی ،محمد عبد الشکور

صوبے میں جب بھی کو ئی مشکل آئی یہاں ریلیف وبحالی کے بھرپور کام کیے ،الخدمت رضاکاروں نے کبھی مایوس نہیں کیا ،صدر الخدمت

بدھ 2 مارچ 2016 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پا کستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت بلو چستان میں مختلف فلا حی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، حب شہر میں الخدمت کے تحت بڑا ایجو کیشنل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس سے شہر یوں کو تعلیم کی بہترین سہو لتیں میسر آئیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ ،حب ،تھل ،ویندراوربیلہ شہر کے دورے میں ذمہ داران سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ سیکر یٹری اعجاز اﷲ خان ،بلوچستان ریجن کے صدر عاصم سنجرانی ،راشد قریشی ،حافظ اسماعیل ،محمد یو نس ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ، محمد عبد الشکو ر نے کہا کہ لوگوں کی بلا تفریق خدمت ہمار ا مشن اور رضا الٰہی کا حصول عظیم مقصد ہے ،ضلع لسبیلہ بلوچستان کا اہم ضلع ہے ،ملک بھر کی طرح یہاں بھی اسکول ،مدارس اور صاف پانی کے منصوبوں پر منظم انداز میں کام کر رہے ہیں، جب بھی بلوچستان کے لوگوں پرکوئی مشکل آئی الخدمت فاؤنڈیشن نے ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،الخدمت رضاکاروں نے کبھی بھی مایوس نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صاف پانی کا مسئلہ اہم ہے ،اسی لیے یہاں صاف پا نی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے ،الخدمت فاؤنڈیشن مزیدمنصوبے شروع کرے گی ،انہوں نے ذمہ داران کے جذبے کی تعریف کی اورجاری منصو بوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :