پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 2 مارچ 2016 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ 20مارچ تک درخواستیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام ارسال کی جائیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہر درخواست کے ساتھ 25,000/- روپے کا بینک ڈرافٹ(ناقابل واپسی) منسلک کرکے زرداری ہاؤس ،مکان نمبر8، سٹریٹ 19، F-8/2، اسلام آباد کے پتہ پر بھیجی جائیں۔

متعلقہ عنوان :