ایس ای سی پی نے مضاربہ کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم پیش کر دیں

تجویز کردہ ترامیم کو عوام الناس اور مضاربہ کمپنی کے شراکت داروں کی تجاویز آراء کیلئے جاری کر دی گئیں

بدھ 2 مارچ 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 1981 میں جاری کردہ مضاربہ کمپنی کے قوائد میں ترامیم تجویز کر دیں تجویز کردہ ترامیم کو عوام الناس اور مضاربہ کمپنی کے شراکت داروں کی تجاویز آراء کیلئے جاری کر دی گئی ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کا مقصد مضاربہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیگل فریم ورک کو موثراور بہتر بنانا اور مضاربہ کمپنیوں کے نظامِ عمل کو مزید منظم اور جامع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مجوزہ ترامیم میں مضاربہ کے سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کو اضافی اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے جس سے سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی کمپنی کے شراکت داروں کی طرح سالانہ اجلاس اور غیر معمولی اجلاس طلب کر سکیں گے ۔ ان ترامیم سے شراکت دار اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز مضاربہ کے کاروباری معاملات اور فیصلہ سازی میں شامل ہو سکیں گے۔ ان ترامیم میں رجسٹرار مضاربہ کو بھی اضافی اختیارات دئے گئے ہیں ۔ ان اختیارات کے حاصل ہونے سے رجسٹرار مضاربہ اکاونٹس سمیت دیگر امور انجام دے سکے گا۔مضاربہ کمپنیوں کے قوائد میں ترامیم کا مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔ عوام اور مضاربہ کے شراکت دار اپنی آراء 26 مارچ 2016 تک ایس ای سی پی کوبھیجواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :