Live Updates

حکومت احتساب سے بچنا چاہتی ہے، نیب سے پلی بارگیننگ سسٹم ختم ہونا چاہیے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت احتساب سے بچنا چاہتی ہے، نیب سے پلی بارگین کا سسٹم ختم ہونا چاہیے، حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کے اصل مسائل کی طرف زیادہ توجہ دے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگے منصوبوں پر کم توجہ دینی چاہیے، اورنج لائن منصوبے کا بجٹ پنجاب کے صحت کے بجٹ سے زیادہ ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات