سینیٹ فیڈرل لاجز پشاور کی تزئین و آرائش اور نئے بلاک کی تعمیر کیلئے 10 ملین روپے کی منظوری کیلئے کردار ادا کرے،ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی وزارت خزانہ سے سہ ماہی گرانٹ کی وجہ سے ہوتی ہے

سینیٹ میں وفاقی وزیر تعمیرات اکرم درانی کا سینیٹر فرحت اﷲ بابرکے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

بدھ 2 مارچ 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر تعمیرات و مکانات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ فیڈرل لاجز پشاور کی خستہ حالی دور کرنے کیلئے تزئین و آرائش اور نئے بلاک کی تعمیر کیلئے 10 ملین روپے کی منصوبہ بندی کمیشن سے منظوری کیلئے سینیٹ کردار ادا کرے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی وزارت خزانہ سے سہ ماہی گرانٹ کی وجہ سے ہوتی ہے، حکومت تنخواہوں کا بجٹ سالانہ یا ششماہی بنیاد پر ریلیز کرے تو کسی کی تنخواہ بقایا نہ رہے۔

وہ بدھ کو سینیٹ میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی اس بارے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی صوبوں میں رہائش کیلئے کراچی میں قصرناز، لاہور میں چنہ ہاؤس اور کوئٹہ و پشاور میں فیڈرل لاجز کی عمارات ہیں، جن کی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے، کراچی میں قصر ناز کی حالت بہتر کی ہے، پشاور کے فیڈرل لاجز کی حالت بہتر کرنے کیلئے 20ملین کے پی سی ون کی منظوری ہو چکی ہے، منصوبہ بندی کمیشن نے 10 ملین کی چند ایام میں ریلیز کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم مل جائے تو پشاور میں فیڈرل لاجز میں نئے بلاک کی تعمیر سمیت تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہ سہ ماہی گرانٹ کی وجہ سے ایک ماہ تین ہفتوں تک تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے، حکومت سال کی گرانٹ ایک ساتھ یا کم از کم ششماہی قسط جاری کرے تو مسئلہ حل ہو جائے، سینیٹ بھی اس بارے ہماری مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :