چیئرمین سینیٹ نے (ق) لیگ کے سینیٹر کامل آغا کی 7 اہم ایشوز پر تحریک التواء کو قواعد کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا

بدھ 2 مارچ 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے (ق) لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کی 7 اہم ایشوز پر تحریک التواء کو قواعد کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا، وفاقی وزیر زاہد حامد نے بھی تحریک کو قواعد کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے بحث کے لئے منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو (ق) لیگی سینیٹر نے تحریک التواء پیش کی کہ ایوان میں معمول کی کارروائی معطل کر کے زرعی پیداوار پر سیلز ٹیکس ختم کرنے، زرعی مصنوعات کی امدادی قیمت کے تعین، کسانوں کو بجلی اور ڈیزل کی فراہمی پر سبسڈی دینے سمیت دیگر 7ایشوز پر ایوان میں بحث کرائی جائے، چیئرمین نے وفاقی وزیر اور تحریک التواء کے محرک کے دلائل سننے کے بعد تحریک التواء کو بحث کیلئے منظور نہ کرنے کی رولنگ دی۔

متعلقہ عنوان :