سینیٹ میں خزانہ اور قواعد و ضوابط کی قائمہ کمیٹی کی 3رپورٹیں پیش، فنکشنل کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری

بدھ 2 مارچ 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں خزانہ اور قواعد و ضوابط کی قائمہ کمیٹی کی 3رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں جبکہ فنکشنل کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 30دنوں کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے چیئرمین جہانزیب جمالدینی نے کمیٹی یک دو رپورٹیں ایوان میں پیش کیں جبکہ قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سٹیٹ بینک کی سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اقتصادی صورتحال پر 2014-15 کی سالانہ رپورٹ ایوان میں پیش کی، سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کی چیئرپرسن نسرین جلیل نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 30دنوں کے اضافے کی تحریک منظوری کیلئے پیش کی جو منظور کرلی گئی

متعلقہ عنوان :