سینیٹ نے 12رکنی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کی تشکیل کی منظوری دیدی ، چیئرمین کو کمیٹی میں ردوبدل کا اختیار دیدیا

بدھ 2 مارچ 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ نے 12رکنی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین رضاربانی کو کمیٹی میں ردوبدل کا اختیار بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کمیٹی یک تشکیل کیلئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی، جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا، 12رکنی کمیٹی میں سینیٹر تاج حیدر ،فاروق ایچ نائیک، سعید غنی، جاوید عباسی، عائشہ رضا فاروق، مظفر حسین شاہ، ثمینہ عابد، محمد علی سیف، داؤد خان اچکزئی، طلحہ محمود، حاصل خان بزنجو اور سینیٹر محسن خان لغاری شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :