یونین کونسل کلووال کے نو منتخب چیئرمین انتقال کرگئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:40

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء)تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل کلووال کے نو منتخب چیئرمین چوہدری خالد پرویز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں جنہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے انکی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔