کسی کو سانپ ،کتے اور کسی کو انسان نے کاٹ لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) لڑائی مار کٹائی کے واقعات میں چھ جبکہ سانپ اور کتے کے کاٹنے سے دوافراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لڑائی کے مختلف واقعات میں چھ افراد جن میں چک نمبر673/14گ ب کی کوثر بی بی زوجہ ظفر احمد کو شفیق نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع کاٹھیہ کے ر زاہد علی و کوارشد وغیرہ نے نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر662/3گ ب کے سخاوت، محمد عرفان کو اﷲ دتہ ، ،نورزمان وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا۔

بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمد عثمان ، غلام مرتضیٰ لوئر کالونی پیرمحل زخمی ہوگئے ۔سڑک کے حادثات میں تین افراد جن میں چک نمبر691/33گ ب کا ر محمد عثمان ، چک نمبر334گ ب کا ر عبدالجبار ، موضع کوہل کا عبدالشکور سلیمان زخمی ہوگئے جبکہ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے سندھلیانوالی کا محمد حمزہ زخمی ہوگیا۔ آوارہ کتے کے کاٹنے سے موضع شاہ پور کا محمد ظفر م فرید زخمی ہوگیا ۔