پنجاب کے تمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) پنجاب بار کونسل نے پنجاب کے تمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا آغاز کردیا ہے۔ وائس چئر پرسن فرح اعجاز بیگ کے مطابق پنجاب بار کونسل نے سپریم کو رٹ اور پنجاب حکومت کو وکلاء کی لسٹیں تصدیق کے لئے بھجوانا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب بھر کی 128 بار ایسوسی ایشنز کے ممبران کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ تمام بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شفاف طریقے سے منعقد ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :