متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کی تقریب حلف برداری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:35

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) تحصیل ناظم بابوزئی مینگورہ اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے مینگورہ کے ملازمین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، محرومیوں کا بتدریج ازالہ یقینی بنائیں گے ، ملازمین تمام شعبوں میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر گلبر خان ، سابق صدر روزی گل ، لیگل ایڈوائزر حاجی فضل ربی ، محمد نواز خان سینئر نائب صدر ، نظر حسین جائنٹ سیکرٹری ، سید رحمن رابطہ سیکرٹری ، اعجاز اﷲ پریس سیکرٹری ، قاری جمیل احمد سیکرٹری جنرل اور دیگر کابینہ کے تمام ممبران سے تحصیل ناظم اکرام خان نے حلف لیا ، اس موقع پر آل درجہ چہارم ملازمین سوات کے صدر اور مزدور یونین کے چیئرمین سید خطاب بھی موجود تھے ، اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کے جملہ مسائل اپ گریڈیشن کا ہمیں احساس ہے ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کاکہا کہ ٹی ایم اے میں بھر تی میرٹ پر ہوگی اس میں سیاسی اثر ورسوخ برداشت نہیں کریں گے ، عام تعطیل کے دن ڈیوٹی کرنے کا معاوضہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :