سوات کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے نئی قسط کی منظوری دیدی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:29

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) سوات میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی نے جنوری تاجون 2016کیلئے زکوٰۃ کی نئی قسط کی منظوری دیدی ہے جسکے تحت گزارہ الاؤنس کے لئے ایک کروڑسنتالیس لاکھ بیس ہزار، سکالرشپ چوبیس لاکھ چون ہزار، دینی مدارس چوبیس لاکھ تریپن ہزار، صحت انیس لاکھ تریسٹھ ہزاراور جہیز کیلئے انتیس لاکھ چوالیس ہزار روپے مختص کئے گئے ، یہ منظوری ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی سوات کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین خورشید اقبال نے کی جبکہ حاجی محمدیاسین ، احسان اﷲ خان ، رفیع اﷲ ، حسین احمد کانجو،محمد عالم اور ڈسٹرکٹ زکواۃ افیسر امجد پرویز، اسسٹنٹ نقیب رسول اور اسٹینو عطاء اﷲ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :