بحرین میں تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:29

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) سوات کی تحصیل کونسل بحرین میں تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ تحصیل کونسل بحرین کے ناظم حبیب اﷲ ثاقب کی زیر صدارت اجلاس کیا گیا ہے جس میں جس میں اے سی کامران خان ، ٹی ایم او افضل خان ، ممبرسپیشل کمیٹی اقبال حسین رفیق اور فدامند سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں تحصیل بحرین کی حدود میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ناظم حبیب اﷲ ثاقب نے کہا کہ قومی شاہراہوں ، کالام بحرین مدین بازاروں ، دریائے سوات ، قبرستانوں سمیت دیگر جگہوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ، تحصیل ناظم نے کہا کہ تحصیل بحرین ایک سیاحتی زون ہونے کی وجہ سے جون جولائی کے مہینوں میں سیاحوں کو کافی رش ہوتا ہے جگہ جگہ تجاوزات پرسیاحوں اور مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس لئے تحصیل بحرین ایریا میں تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور اس سلسلے میں ٹریڈ فیڈریشن کے ذمہ داران کے ساتھ بھی جلد اجلاس کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :