ہارون آباد میں ایل پی جی سلنڈر کی مہنگے داموں فروخت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 19:29

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) ہارون آباد میں ایل پی جی گیس سلنڈر انتہائی مہنگے داموں فروخت کیے جانے لگے ہیں ۔گیس سلنڈر کی قیمت دوسرے شہروں میں انتہائی کم ہونے کے باوجود ہارون آباد میں کم ازکم تین سو روپے فی سلنڈر کی زائد لوٹ مار کی جا رہی ہے انتظامیہ گیس سلنڈروں کی اس انتہائی مہنگائی اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالے جانے کے عمل سے لاتعلق اور بے حسی اختیار کر کے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں نے گیس سلنڈر کے انتہائی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لے کر سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں ایل پی کی جی گیس کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور اس سے سلنڈر کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور اس سے سلنڈر کی قیمت کم ازکم 400روپے سے 500روپے تک کمی فی سلنڈر کمی ہوئی ہے ہارون آباد میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فائدہ صارفین کو نہیں دیا جا رہا ہے اور انتہائی مہنگے داموں گیس سلنڈر فروخت کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ کی بہ نسبت ہارون آباد میں گیس سلنڈر کم از کم 300روپے فی سلنڈر زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جو صارفین پر ظلم اور ان کی جیبوں پر ڈاکہ کے مترادف ہے شہریوں حاجی محمد شفیق ،طیب علی ،شمس خان ،صوفی نور محمد ،گلزار خان ،محمد انور ،محمد ندیم،فضل الرحمان ،شبیر حسین ،بابا منیر احمد نے کہا ہے کہ کہ انتظامیہ گیس سلنڈر کی مہنگائی کے اس ظلم سے بالکل لاتعلق اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموش ہے اور گیس سلنڈرفروخت کر کے خوب مال بنا رہے ہیں اس ظالمانہ رجحان کا سخت نوٹس لے کر قانونی کاروائی ناگزیر ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :