حکمرانوں کاخواتین بارے تعصب کسی سے پوشیدہ نہیں ، پاکستان میں خواتین پرویز مشرف کواپنانجات دہندہ سمجھتی ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف ایڈوائزر الطاف شاہد کابیان

بدھ 2 مارچ 2016 19:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ زن ،زراورزمین حکمرانوں کی سیاست کامحور ہے ،ان کاخواتین بارے تعصب کسی سے پوشیدہ نہیں، وفاقی وصوبائی کابینہ میں خواتین وزراء سمیت خواتین پارلیمنٹرین کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔پرویز مشرف نے جس طرح بلدیاتی اداروں سے قومی وصوبائی اسمبلیوں تک خواتین کواپنی خدادادصلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا اس طرح کوئی نہیں کرسکتا۔

پاکستان میں چاروں صوبوں کی خواتین بلاشبہ پرویز مشرف کواپنانجات دہندہ سمجھتی ہیں،ان کے دورمیں کسی کوخواتین کااستحصال کرنے اوران کے حقوق غصب کرنے کی جرأت نہیں ہوئی۔پرویزمشرف کے دوراقتدارمیں خواتین محفوظ ،باوقاراوربااختیار تھیں مگرآج ان کی حالت زارقابل رحم ہے۔

(جاری ہے)

وہ اے پی ایم ایل لیڈیز ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ موجودہ حکمران حقوق نسواں کے نام پرپوائنٹ سکورنگ اورمقتدرقوتوں کوگمراہ کررہے ہیں جبکہ ان کی شدت پسندی اورشدت پسندوں کیلئے ان کی نرمی سے ہرکوئی آگاہ ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کے اپنے ارکان ''وومن پروٹیکشن بل ''پاس ہونے پر بلبلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کی ناکام لیگ کے قائدین پرتنقیدکافی نہیں ،ان میں دم ہے توحکومت سے علیحدگی اختیار کریں۔پاکستان میں آدھاتیتر آدھابٹیروالی سیاست نہیں چلے گی،مولانافضل الرحمن ایک ٹکٹ میں دومزے نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی داخلی وخارجی پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں،انہوں نے عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کی بجائے ان بیچاروں کوزندہ درگورکردیا ہے ۔حکمرانوں کے ڈبل سٹینڈرڈزپوری طرح ایکسپوزہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت کاخلاء پرویز مشرف کے سواکوئی نہیں پرکرسکتا۔