کراچی ، ڈیمالیشن اسکواڈ نے رفاحی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا

بدھ 2 مارچ 2016 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے رفاحی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیرات سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے کنیزفاطمہ سی ایچ ایس میں رفاحی پلاٹ واقع بلاک نمبر11سیکٹر16-Aپر3پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاجبکہ لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کے زمرے میں پلا ٹ نمبر B-7اورB-8بلاک 11کنیزفاطمہ سی ایچ ایس ،پلاٹ نمبر C-36بلاک 16اسکیم 36پرگراؤنڈفلور اورپہلی منزل ،پلاٹ نمبر A/424بلاک 3اسکیم 24پر گراؤنڈفلور،پلاٹ نمبر A-634بلاک 3پر گراؤنڈفلور،پہلی اوردوسری منزل ،پلاٹ نمبر 17/1بلاک 3/A اور پلاٹ نمبر B-01بلاک 3-Aپربنیاد ی تعمیرات کے آرسی سی کالمزکومنہدم کردیااس کے علاوہ گلشن اقبال ٹاؤن میں مزید کاروائی میں پلاٹ نمبر 9بلاک 3اوور سیز ہاؤسنگ سوسائٹی پر پندرہویں منزل کی آرسی سی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر C.32بلاک 3Aاسکیم 36پر دوسری منزل ،پلاٹ نمبر C.32/2اسکیم 36پر گراؤنڈاورپہلی منزل کی آرسی سی چھتوں اوردیگرتعمیرات کے انہدام سمیت پلاٹ نمبر 6اسٹریٹ نمبر 16جاویدبحریہ پردوسری منزل کی آرسی سی چھت ،کالمزاوردیواروں،پلاٹ نمبر 31،اسٹریٹ نمبر 4جاویدبحریہ پر دوسری منزل کے آرسی سی کالمز،پلاٹ نمبر A-636اورA-637بلاک 3اسکیم 24کی آرسی سی چھت ،دیواروں اورشیٹرنگ ،پلاٹ نمبر L-30/1گلشن اقبال پر تیسری منزل کی دیواروں اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ جبکہ پلاٹ نمبرA/4بلاک 3کی تیسری منزل پلاٹ نمبر 75پی آئی بی سی ایچ ایس پر چوتھی منزل پردیواروں کو منہدم کردیااور پلاٹ نمبر 308/1بلاک 3ڈی ایم سی ایچ ایس اور پلاٹ نمبر 221،سی پی اینڈبرار سی ایچ ایس پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جمشید ٹاؤن پلاٹ نمبر D-32بلاک 1،کے اے سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،کالمز،پلاٹ نمبر 930پرانانمبر 13کلنٹن روڈ پر ٹی آر ائرن گارڈسے تعمیردوسری منزل کاتعمیراتی ڈھانچہ،پلاٹ نمبر1164لیاقت اشرف کالونی اورپلاٹ نمبر 710فاطمہ جناح کالونی پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز،چھت کے لئے نصب شیٹرنگ اورپارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر 15حیدرآباد کالونی اور پلاٹ نمبر 432جمشید کوارٹرزپر تیسری منزل کی پریکاسٹ چھت اوردیواروں،پلاٹ نمبر 750سی سی ایریاپی ای سی ایچ ایس پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا، پلاٹ نمبر 322-GRWگارڈن ویسٹ کے آرکیڈ میں غیرقانی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ لازمی کھلی جگہ ،بیسمنٹ کارپارکنگ کی ڈھلان اورسیڑھیوں کی جگہ پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی عمل جاری ہے ۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبرC-03اورC-04 بلاک 10پر غیرقانونی دکانوں ، پلاٹ نمبرC-158 بلاک10 پر دوسری اورپلاٹ نمبرDT-47بلاک 18پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اورمزید تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ،پلاٹ نمبرB-533بلاک 13پر آرسی سی دوسری منزل کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبرLS/6سیکٹر16-Bپرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں گیس کٹرکی مددسے متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :