جی سی یومیں چا روں کُلیات میں ڈینز تعینا ت

پروفیسر ڈا کٹر طا ہر کا مران سما جی علو م جبکہ پر وفیسر ڈا کٹر ریا ض احمد انجینئر نگ کے ڈین مقرر عہدے کئی برس سے خا لی تھے،حکو مت نے تعیناتی وائس چا نسلرپروفیسر حسن شاہ کی سفا رش پر کی

بدھ 2 مارچ 2016 19:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورکی چا روں کُلیات میں ڈینز تعینا ت ۔حکو مت پنجا ب نے گزشتہ روزوائس چا نسلر حسن امیرشاہ کی سفا رشات پر نامور تا ریخ دان پروفیسر ڈا کٹر طا ہر کا مران کو یو نیورسٹی کی سما جی علو م اور آرٹس کی فیکلٹی کا ڈ ین تعینا ت کر دیاجبکہ نا مور ماہر طبعیات پر وفیسر ڈا کٹر ریا ض احمد کو انجینئر نگ کی فیکلٹی کا ڈین مقرر کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

حکو مت پنجا ب جی سی یو کی با قی دوکُلیات کیلئے پہلے ہی ڈینز تعینا ت کر چکی ہیں جس میں پروفیسرڈا کٹرمحمد اقبال شا ہداورپروفیسر ڈا کٹر اسلام اﷲ خان شامل ہیں ۔وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ نے جب چند ماہ قبل چارج سنبھا لا تو جی سی یو میں کو ئی بھی ڈین نہیں تھا ۔یونیورسٹی میں سماجی علوم اور آرٹس کے ڈین کا عہدہ 14برس سے جبکہ انجینئر نگ کے ڈین کا عہدہ 7 برس سے خا لی تھا ۔

متعلقہ عنوان :