حکومت کسان اتحاد کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے مطالبات پر بے حسی کا ثبوت دے رہی ہے ‘ منظور احمد وٹو

بدھ 2 مارچ 2016 19:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کسان اتحاد کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس کے مطالبات پر بے حسی کا ثبوت دے رہی ہے اس اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی تھی اور ان قائدین نے مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے مطالبات پیش کئے تھے کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بجلی کے ٹیوب ویل کے فلیٹ ریٹ مقرر کئے جائیں، زرعی اجناس جن میں گنا،چاول، مکئی اور آلو شامل ہیں اس کی ایکسپورٹ پرائس مقرر کی جائے۔

(جاری ہے)

آلو کی خریداری حکومت خود کرے۔ اور ان مطالبات میں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے لوگ بھی شامل تھے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے رتی برابر بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کے تسلیم شدہ مطالبات صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینٹ میں لے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا حکمرانوں کو ان مطالبات پر پیش رفت نہ کرنے پر شرمندگی اُٹھانی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :