وزیر داخلہ سے نامزد گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

فا ٹا اور خیبر پختونخواہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ٗ چوہدری نثار علی خان

بدھ 2 مارچ 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ فا ٹا اور خیبر پختونخواہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا بدھ کو یہاں خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اس موقع پروزیرداخلہ نے نامزد گورنر کو مبارکباد دی وزیر داخلہ نے کہاکہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے عوام نے ملک کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ نئے گورنر فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں امن کی بحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :