سینیٹ میں وزیر خزانہ نے ایکویٹی حصہ داری فنڈ کی منسوخی کا بل 2016 پیش کر دیا

جون 2014 تک زر مبادلہ کے ذخائر15.84 ارب ڈالر تھے ٗاسحاق ڈار رواں مالی سال میں 3261 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ٗ آٹو موبائل ،سیمنٹ اور کھاد کے شعبے میں کارکردگی بہتر رہی ٗ سینٹ میں خطاب

بدھ 2 مارچ 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں وزیر خزانہ نے ایکویٹی حصہ داری فنڈ کی منسوخی کا بل 2016 پیش کر دیا۔ بدھ کو اجلاس کے دور ان ایکویٹی حصہ داری فنڈ کی منسوخی کا بل وزیر خزانہ نے پیش کیا اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہاکہ جون 2014 تک زر مبادلہ کے ذخائر15.84 ارب ڈالر تھے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ عالمی اقتصادی دباؤ کی وجہ سے برآمد ات کم ہوئیں ٗچین نے بھی اپنی کرنسی کی قدر کم کی ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال درآمدی بل کم ہوا ٗجون 2015 میں مہنگائی کی شرح4.53پر تھی اسحا ق ڈارنے کہاکہ جون 2016 تک مہنگائی کی شرح4 فیصد تک رکھنے کا ہدف ہے اسحاق ڈار نے کہاکہ رواں مالی سال میں 3261 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور آٹو موبائل ،سیمنٹ اور کھاد کے شعبے میں کارکردگی بہتر رہی۔ وزیر خزانہ بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ۔

اسحاق ڈار کے مطابق گزشتہ ادوار میں لیے گئے تمام قرضے شیڈول کے مطابق ادا کیے ٗموجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے 5.27 ارب ڈالر قرض لیا ٗآئی ایم ایف کو 4.4ارب ڈالر قرضے واپس کیے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو تمام قرضے شیڈول کے مطابق بغیر کسی تاخیر کے واپس کر رہے ہیں اسحاق ڈار نے کہاکہ موجود ہ حکومت نے کوئی قرضہ ری شیڈول نہیں کروایا۔

متعلقہ عنوان :