بھارتی حکومت اپنے وزیروں کو لگام دے، پٹھان کوٹ کے حوالے سے بھارت حقائق سے ہٹ کر پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، بھارت پاکستان میں مہران بیس، جی ایچ کیو سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی میں ملوث رہا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے وزیروں کو لگام دے، پٹھان کوٹ کے حوالے سے بھارت حقائق سے ہٹ کر پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، بھارت پاکستان میں مہران بیس، جی ایچ کیو سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، امریکہ اگر جنوبی ایشیاء کو اسلحہ سے پاک کرنا چاہتا ہے تو پہلے بھارت کو قائل کرے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے بھارت حقائق سے ہٹ کر پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، بھارت پاکستان میں مہران بیس، جی ایچ کیو سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے، پاکستان کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کا سوچ بھی نہیں سکتا، بھارتی حکومت اپنے وزیروں کو لگا دے، بھارت نے پاکستان کو دو لخت کیا، امریکہ اگر جنوبی ایشیاء کو اسلحہ سے پاک کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے بھارت کو قائل کرے، پاکستان بھی تعاون کرے گا۔