فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وفاق وہاں کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وہاں کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وہ بد ھ کو خیبر پختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر داخلہ نے نامزد گورنر کو مبارکباد دی ،ملاقات میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے عوام نے ملک کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، امید ہے کہ نئے گورنر فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں امن کی بحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ فاٹااور خیبر پختونخواہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :