بلدیاتی نمائندوں کو 15 اپریل سے اختیارات ملنے کا امکان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو 15 اپریل سے اختیارات دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں قائم کی جانیوالی کمیٹی نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے پہلے مرحلہ میں تمام بلدیاتی اداروں اور یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل کئے جائینگے جس کے بعد میئرز‘ ڈپٹی میئرز‘ ضلع کونسل کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اس سلسلہ میں صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی اداروں کو دینے کیلئے خصوصی فنڈز کے اجراء کی سمری تیار کی ہے جسے جلد وفاقی وزارت خزانہ کو روانہ کردیا جائیگا جس میں بلدیاتی اداروں کو چلانے کیلئے فنڈز کی استدعا کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 15 اپریل تک بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے کیونکہ ارکان اسمبلی نے بھی بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینے کے بارے میں پائی جانیوالی بے چینی سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ ملنے سے مختلف اضلاع کے بلدیاتی نمائندے دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں دوسری طرف عوامی دباؤ کے پیش نظر بعض منتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کیلئے بھی ارکان اسمبلی کو باقاعدہ طور پر اپنے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :