سرکاری سکولوں کے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے مختلف مد میں آنیوالے فنڈز میں وسیع پیمانے پر خرد برد کی شکایات پر حکومت نے تحقیقات شروع کردی ہے اور اس سلسلہ میں تمام صوبوں کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری سکولوں کے فنڈز میں ہونیوالی خرد برد کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں اور جن لوگوں نے یہ فنڈز خرد برد کئے ہیں ان کی ریکوری کو بھی یقینی بنایا جائے۔