وی آئی پی سیکیورٹی پلان ازسر نو ترتیب دینے کی ہداہت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) وفاقی اور صوبائی وزراء کیساتھ ساتھ اہم شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو دوبارہ سے اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات کو از سر نو ترتیب دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام اضلاع کے ارکان اسمبلی اعلیٰ سیاسی و سرکاری افسران اور شخصیات کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ذرائع کے مطابق وکلاء اور ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری تقریبات میں جانے سے گریز کریں کیونکہ شر پسند عناصر کسی بھی وقت کوئی تخریبی کاروائی کرسکتے ہیں۔