رکشہ ڈرائیوروں کا کرائے کم کرنے سے انکار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود رکشہ ڈرائیوروں نے کرائے کم کرنے سے انکار کردیا سرگودھا اور گردونواح میں رکشہ ڈرائیور بے لگام اور سابقہ کرائے ہی وصول کررہے ہیں رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی ٹرانسپورٹ تو ہے نہیں بعض اوقات ایک سواری لیکر ہی روانہ ہونا پڑتا ہے رکشہ میں 6 سواریاں بیٹھیں یا ایک پٹرول اتنا ہی خرچ ہوتا ہے اس لئے کرایوں میں کمی نہیں کرسکتے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس اس کا نوٹس لیں اور مختلف روٹس پر چلنے والے رکشوں کے کرائے کم کئے جائیں۔