کندیاں میں ممتاز قادری کی قل خوانی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:48

کندیاں ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) شہید ناموس رسالت ممتاز قادری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ خلیلہ کندیاں میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام قل شریف کی محفل آج جمعرات کی صبح 9بجے منعقدہورہی ہے جس میں شہر بھر سے علماء کرام اور پیروی اضلاع سے بھی علمائے کرام اور مقررین شہر و عوام الناس بھر پور شرکت کریں گے یہ بات جمیعت علماء پاکستان ضلعی رہنما مشتاق العارفین خلیلی نے ایک ملاقات میں بتائی انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری شہید نے پھانسی کے پھندے کو چوم کر خود کو امر کرلیاہے اور نبی پاکؐکی بارگاہ میں سرخرو ہوگیا اس کی یادہمارے دلوں ہمیشہ رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :