کندیاں میں لاقانونیت ، پولیس من مانی کرنے لگی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:48

کندیاں ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) کندیاں اور گردونواح میں پتنگ بازی ، میچوں پر جواء ،منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ کی نمائش جاری ہے ، پولیس نے من پسند افراد کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ لیڈی پولیس اوریونیفارم کے بغیرپولیس کے اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غریب لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگے ہیں۔

حکومت کے احکامات کے باجود کندیاں کے بازاروں گلی محلوں میں پتنگوں کی فروخت اور پتنگ بازی عروج پر ہے ، کندیاں پولیس نے من پسند افراد کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔گذشتہ روز پولیس نے دکھاوے کے چھاپے مارے اور ایک غریب شریف شہری کے گھر میں پولیس اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر سرچ وارنٹ، بغیر پردہ کرائے اور بغیر لیڈی کانسٹیبل داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہو ا ہے کہ بعد میں گرفتار ہونے والے افرادکوپولیس ٹاؤٹوں کے ذریعے سے پیسے لیکر چھوڑ دیا گیا ،کندیاں کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ ہے کہ بلاتفریق اور شہر بھر میں پتنگ بازاوں اور دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے گھروں میں لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ چھاپے مارے جائیں چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور پتنگ فروشی اور پتنگ بازی و دیگر جرائم کا مکمل خاتمہ کرایا جائے اور پولیس کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا بھی نوٹس لیا جائے گزشتہ روز ایک تھانہ کندیاں کے اے ایس آئی نے شہری سے پندرہ سوروپے لیے اور میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد مدعی کو اے ایس آئی نے گھر جاکر مطلوبہ رقم واپس کردی۔

متعلقہ عنوان :