ٹھٹھہ،چیئرمین سندھ زکوٖۃ کونسل نے 287 مستحقین میں گذارا الاؤنس کے تحت بینظیر معاونت اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کئے

بدھ 2 مارچ 2016 18:35

ٹھٹھہ ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) چیئرمین سندھ زکوٖۃ کونسل جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے ضلع ٹھٹھہ کے 287 مستحقین زکوٰۃ میں گذارا الاؤنس کے تحت بینظیر معاونت اے ٹی ایم کارڈز بشمول پن کوڈز تقسیم کئے۔ بینظیر معاونت اے ٹی ایم کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب سرکٹ ہاؤس مکلی میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمن ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ٹھٹھہ امتیاز احمد قریشی، رکن سندھ زکوٰۃ کونسل خالد لطیف و دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمن سندھ زکوٰۃ کونسل جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے کہا کہ سندھ زکوٰۃ کونسل کی جانت سے صوبہ بھر کے غریب اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کیلئے مستحق افراد میں بینظیر معاونت اے ٹی ایم کارڈز شفاف طریقے سے تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کی زندگی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے 287 مستحقین میں بینظیر معاونت اے ٹی ایم کارڈز کے تحت فی فرد 6 ہزار روپے کے حساب سے تقریباً 17 لاکھ سے زائد رقم تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :