ڈپٹی کمشنرنے نوابشاہ میں مچھرمار مہم کا افتتاح کیا

بدھ 2 مارچ 2016 18:33

نواب شاہ ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآباد گہنورعلی لغاری نے آج پریس کلب نوابشاہ کے سامنے مچھرمار مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سے ڈینگی اور مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم شروع کی جارہی ہے اور پہلے چار روزہ اسپرے مہم نوابشاہ کے مختلف علاقوں اور اگلے دوہفتے ضلع کے شہروں سکرنڈ،قاضی احمد،دوڑ ،باندھی اور دوسری دیہاتوں میں گاڑیاں بھیجی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔