کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کے خلاف گرینڈ آپریشن،23ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چالان ، 01 ہزار05 سو 21 گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانوں میں بند

بدھ 2 مارچ 2016 18:31

راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کافروری کے مہینے کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں23ہزار 02 سے25 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 01 ہزار05 سو 21 گاڑیاں اور موٹر سائیکل راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ فروری کے دوران راولپنڈی ٹریفک پولیس نے 1353 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شیشوں پر لگے کالے یا رنگین پیپرز موقعہ پر اتار لیئے اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ ہونے پر8443،غیر نمونہ نمبر پلیٹ ہونے پر9303اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر4126موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن جاری و ساری ہے اور اس میں مزید سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی انہوں نے بتایاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی ، روڈ مارکنگ ، سائن بورڈز اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں مفید اور دوران ڈرائیونگ مددگار معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کے لیئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ اپنی خدمات کو جاری وساری رکھے ہوئے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں میں پمفلٹ، پبلک ایڈریس سسٹم اور ملٹی میڈیا کے قذریعے ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اور دورانِ ڈرائیونگ دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایاکہ شہریوں کی شکایات کے ازالہ،رہنمائی ،مدد اور تجاویز کیلئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی فری ہیلپ لائنز1915اور 051.9272616 پر خصوصی سکواڈ چوبیس گھنٹے موجود ہے شہری معاونت کے لیئے را بطہ کر سکتے ہیں۔