سی ٹی او لاہور کاسروسز اور میو ہسپتال کا دورہ ،اچھی ڈیوٹی پر انچارج سمیت 4وارڈنز کو 5/5ہزار نقد انعام

کسی ہسپتال کے باہررانگ پارکنگ یا تجاوزات ہوئی تو متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا‘ طیب حفیظ چیمہ کی گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 18:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے عوام کی خدمت اورٹریفک کی روانی میں بہتری کے پیش نظر شہر کے دورہ کے دوران میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر سیکٹر انچارج سمیت 4وارڈنز کو 5/5ہزار روپے نقد انعام دیئے ،محنت لگن اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے۔

طیب حفیظ چیمہ نے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے سروسزہسپتال اورمیو ہسپتال کے اندر اور گردونواح کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ہسپتال کے اندرغیر ضروری گاڑیاں پارک ہوئی تو متعلقہ وارڈنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے وزٹ کے دوران ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں پر واقع ہسپتالوں کے باہر اضافی وارڈنز ڈیوٹی پرماموررکھیں جبکہ ڈی ایس پیز اپنے اپنے سرکل میں پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کریں، انہوں نے کہا کہ ایس پیز ڈویژن وائز باقاعدگی سے ہسپتالوں کا وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کریں۔طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد ،لاوارث ، مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری متعلقہ افسران کو دیں۔

متعلقہ عنوان :