کرپشن فری بلوچستان قوم کو مشکلات پریشانیوں سے نکالنے کی قومی مہم ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

مہم میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، اہل علم قلم وہنر، صلاحیتوں کو کرپشن کیخلاف مہم میں استعمال کرکے اﷲ کوراضی، قوم کی خدمت کریں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 2 مارچ 2016 18:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کرپشن فری بلوچستان قوم کو مشکلات پریشانیوں سے نکالنے کی قومی مہم ہے اس مہم میں ہرطبقہ فکرکے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔اہل علم قلم وہنر اورصلاحیتوں کو کرپشن کے خلاف مہم میں استعمال کرکے اﷲ کو راضی اور قوم کی خدمت کریں ممتازقادری کو پھانسی دیکر حکومت نے آئین پاکستان کی خلاف اور شریعت کوپست پشت ڈال دیا ۔

ممتازقادری کے جنازے کی ٹی و ی کی براہ راست ومیڈیا کوریج پر غیر اعلانیہ پابندی سیکولر پاکستان بنانے والوں کی ساز ش ہے سیکولرطبقات واسلام دشمنوں کے بجائے اﷲ کی رضاکو مقدم رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ژوب کے دوران جماعت اسلامی ژوب کے ذمہ داران وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحمید منصوری ،ژوب کے امیر محمد عباس اور مولانا مولاداد بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکرپشن فری بلوچستان مہم کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن ولوٹ مار کی دہشت گردی کو ختم کرنے کی بھر پور جدوجہد کی جائیگی لوٹ مار کرنے والوں اور کرپشن کے میگاپراجیکٹس کو بے نقاب کریں گے لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں عدل وانصاف کے قیام کیلئے اسلامی حکومت کا قیام کرپشن اور سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم قوم کولُٹیروں سے نجات دلاکر رہے گی بعدازاں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،ہدایت الرحمان بلوچ ، مولاناعبدالحمید منصوری ،ژوب کے امیر محمد عباس اور مولانا مولاداد نے جماعت اسلامی ژوب کے رکن عبداﷲ شاکر کے والد ممتازعالم دین مولاناصبغت اﷲ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔