دشت ،ایف سی ،حساس اداروں کی کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت تین شرپسند ہلاک ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بدھ 2 مارچ 2016 18:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) دشت میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت تین شرپسند ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ضلع تربت کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم بی آر اے کے اہم کماندر ماما بگٹی سمیت تین دشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، تین آر پی جی سیو ن ، چار ہینڈ گرنیٹ ایک راکٹ 27راؤنڈ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ترجمان ایف سی کے مطابق مذکورہ شرپسند شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :