محمد علی جناح یونیورسٹی میں بی ای الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کے تعلیمی پروگرام اگلے سال شروع کردئے جائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ

بدھ 2 مارچ 2016 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا ہے پی ایچ ڈی پروگرام،فیکلٹی آف کمپیوٹنگ سائینسز اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ بی ای الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کے تعلیمی پروگرام اگلے سال شروع کردئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ شام یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹنگ سائینسز کی تعلیم کو بہت اہمیت دی جانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سافٹ وئیر انجینئرنگ ڈگری کے پروگرام میں داخلے جلد شروع کردئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے ان کو مناسب تعلیمی پروگرام کے انتخاب کے ضمن میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے اس بات کی پوری کوشش کی جائے گی کہ بزنس ایڈمینسٹریشن کے طلبہ کو ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب بھی راغب کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیوٹر سائینس کے شعبہ کے اساتذہ کے ٹیچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ہفتہ ایک ریسرچ سیمینار کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب اساتذہ کے پڑھانے کا معیار بلند ہوگا تو پھر ہر چیز صحیح سمت میں آگے بڑھ سکے گی۔انہوں اس بات پر زور دیا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کو بہت جلد اس ریجن میں صف اول کی یونیورسٹی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔آخر میں کمپیو ٹر سائینس کے شعبہ کے چئیرمین احمر عمر نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر کا یونیورسٹی کی ترقی اور ان کے شعبہ کے اساتذہ کی بہتر رہنمائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :