بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ،منتخب لوگ حلقے کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،گورنر پنجاب
بدھ 2 مارچ 2016 17:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں اور منتخب لوگ حلقے کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب ہونے والے اکثر ارکان کا تعلق کراچی کے پسماندہ علاقوں سے ہے اور مرکزی حکومت اُن علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے میں ہر ممکن مدد کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلم بھٹہ کی قیادت میں کراچی سے بلدیاتی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے منتخب چئیر مینوں اور وائس چئیرمینوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں عصمت انور مسعود، آصف خان، سعید اللہ آفریدی، امن آفریدی، ڈاکٹر شیر، ملک تاج، ممتاز احمد، حاجی شیر اور دیگر منتخب ارکان شامل تھے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نواز شریف کی امن عامہ کی پالیسیوں کو جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے سے نہ صرف کراچی میں امن بحال ہوا ہے بلکہ پورے ملک میں معیشت کا پہیہ تیزی سے رواں دواں ہے۔ اس موقع پر سلیم ضیاء اور دیگر چئیرمینوں اور وائس چئیرمینوں نے مسلم لیگ (ن) کو صوبائی سطح پر مستحکم کرنے اور کراچی کے امن عامہ میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جس پر گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت تک پہچایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا‘ عدالت میں رپورٹ پیش
-
ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
-
ای او بی آئی: انتظامیہ کی سنگین غفلت ، دس برس گزر جانے کے بعد بھی برطرف افسران سے 140 سرکاری گاڑیاں اور لیپ ٹاپ بازیاب نہ ہوسکے
-
سندھ ہائی کورٹ ، عورت مارچ کے نام پرمخصوص خواتین کی جانب سے فحاشی پھیلانے کے خلاف درخواست پرڈپٹی کمشنرودیگر کو نوٹس جاری
-
سندھ ہائی کورٹ ، سہارن کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین بلڈرزکو دینے کے الزام سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت 4 ہفتوں تک ملتوی
-
خواتین کی بڑی تعداد کا شعبہ زراعت سے وابستہ ہونا خوش آئند ہے ، نفیسہ شاہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ، زیر تکمیل کاموں کا جائزہ لیا
-
لاہور،اچھرہ بازار واقعہ میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
پنجاب میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 3288افرادگرفتار، 1181مقدمات درج
-
پرویزالٰہی سمیت پانچ امیدواروں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.