این اے 153رانا قاسم نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے:وحید گل

نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں معاشی انقلاب آیا ہے:جلال پور جلسہ خطاب

بدھ 2 مارچ 2016 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ این اے 153رانا قاسم نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے،نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں معاشی انقلاب آیا ہے،حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں سے غریب آدمی کو فائدہ مل رہا ہے،مسلم لیگ(ن) نے تین سالوں میں پاکستان کو دنیا مضبوط ترین ملک بنا دیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پھرمسلم لیگ(ن) کی مرکز میں حکومت ہو گی،وہ این اے 153جلال پور پیر والا ملتان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے،وحید گل نے مزید کہا دور جدید میں بھی ملتان کی عوام گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب کے دیگر شہروں سے دور رکھا گیا یہاں کی عوام کو پینے کا صاف پانی کئی کئی میل دور سے لانا پڑتا تھا اور سفری سہولتات نہ ہونے کے برابر تھی ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کی عوام کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اورمیٹرو بس کے تحفے دیے ہیں اور صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں ،این اے 153سے قومی اسمبلی کے امیدوار رانا قاسم نون نے کہا پارٹی قیادت کو بے حد مشکور ہو ں جہنوں نے مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کاموقعہ دیا ہے این اے 153مسلم لیگ(ن) گڑھ ہے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر قیادت کو جیت کا تحفہ دو گا ،پیپلزپارٹی کا صایا ہو چکا ہے جلا ل پور کی عوام نے 2013کے الیکشن میں ہی پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا تھا ،کامیاب ہو کر حلقہ کے جو دیگرمسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرو گا ۔

متعلقہ عنوان :