یوٹیلٹی سٹور پراب دالیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور

بدھ 2 مارچ 2016 17:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) یوٹیلٹی سٹور کی انوکھی منطق منظر عام پہ آ گئی،ریلیف معمولی اور اضافہ ہوش ربا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوٹیلٹی سٹور پردال چنا،مونگ،ثابت مسرکی قیمت میں معمولی کمی جبکہ دال ماش 80 روپے مزید مہنگی کر دی گئی،دال ماش کی نئی قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 275 روپے فی کلو گرام ہو گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ دال مونگ 2 روپے کمی کے بعد 158 اور مسر 2 روپے کمی کے بعد 128 روپے فی کلو ہو گئے۔غریب عوام دالوں کی ان حالیہ قیمتوں کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں نیز اب ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ دالیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔(جاوید اقبال)

متعلقہ عنوان :