کسٹمز لاہور نے ماہ فروری میں10 کروڑ مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط

بدھ 2 مارچ 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) کسٹمز اینٹی سمگلنگ لاہور نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹم منور خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سلیم اختر، انسپکٹر خالد بٹ اور دیگر افسران نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشاور، کوئٹہ سے سمگل ہو کر آنے والے سامان کی بہت بڑی مقدار قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

مہینے کے آخری دن ایک ٹرک سمگل شدہ سامان سے بھرا قبضہ میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جس میں ڈش ریسیور 250، ڈش ایل این جی 130، ڈی وی ڈی پلیر 70، ایل سی ڈی 53، رانی جوس کے 875 کریٹ، چاکلیٹ کے 40 کریٹ، پولسٹر یارن 340، پلاسٹک دانہ کے 100 بیگ اور گاڑیوں کے پرزوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔ دریں اثناء 4 گزشتہ ماہ کے دوران 6 گاڑیاں جن میں ٹویوٹا سرف، مارک ٹو اور دیگر شامل تھیں قبضہ میں لے لی گئیں۔ علاوہ ازیں بڑی ایل ای ڈیز، سگریٹ، کپڑا، تمباکو اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا

متعلقہ عنوان :