مشاہد اللہ نے پہلے بھی حکومت کو مروایا اب بھی مروائے گا،شیخ شید

بدھ 2 مارچ 2016 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو پہلے بھی مشاہد الله نے مروایا تھا اب بھی مروائے گا۔ نیب کے 28 کیسز وزیراعظم نواز شریف کی وجہ سے رکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے اس کے وزیروں کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کون سی بات کون سے موقع کیلئے اچھی ہے۔ حکومت کو پہلے بھی مشاہد الله نے مروایا تھا اب بھی لگتا ہے کہ وہی ان کو مروائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے 28 کیسز وزیراعظم نواز شریف کی وجہ سے رکے ہیں، جب حکومت ختم ہوگئی تو پتہ چلے گا کہ ملک میں کتنی کرپشن ہوئی ہے۔