وزیر اعظم سے ممتاز صحافی مشتاق منہاس کی ملاقات ،آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن اور سیاسی امور پر گفتگو

بدھ 2 مارچ 2016 17:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف سے ممتاز صحافی مشتاق منہاس نے ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ، وزیر اعظم نے کہا کہ مشتا ق منہاس کی شمولیت سے مسلم لیگ ن ضلع باغ میں مزید فعال اور مستحکم بن جائے گی ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مشتاق منہاس نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کے بعد وزیراعظم نواز شریف ملاقات کی ہے جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع وزیراعظم نے انکی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیبر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ، وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ کو فعال بنانے میں مشتاق منہاس نے اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے انکی باضابطہ شمولیت سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر بلخصوص باغ میں مزید مستحکم بن جائے گی ، اس موقع پر مشتاق منہاس نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں مضبوط قوت اور متحرک بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، کشمیری عوام میاں محمد نواز شریف سے انتہائی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے اپنی محبت کی مہر ثبت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد مشتاق منہاس کی وزیراعظم نوازشریف سے یہ پہلی ملاقات ہے اور انہوں گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :