صوابی ، مانکی بازار سے ایک شخص کی قتل شدہ لاش بر آمد

بدھ 2 مارچ 2016 17:29

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) مانکی بازار سے ایک شخص کی قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مانکی بازار سے ایک شخص مہر تاج و لد تاج محمد سکنہ مرغز کی لاش قتل شدہ بر آمد ہوئی تھی جس کی شناخت ورثاء نے کر دی ۔

(جاری ہے)

وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہو سکی چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :