چیچہ وطنی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، ایک ملزم کو سزائے موت ایک کو عمر قید کی سزا

بدھ 2 مارچ 2016 17:29

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احسن محبوب بخاری نے قتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عاصم کو سزائے موت اور اس کے بھائی محسن کو عمر قید کی سزاکا حکم سنایا جبکہ ان کے والد کو شک کی بناء پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2013 کوتھانہ غازی آباد کے نواحی گاؤں55/12-L میں پانی کے تنازعہ پر منور حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جس پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان عاصم کو سزائے موت اورمحسن کو عمر قیددو لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید جبکہ ان کے والد محمد امین کو بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :