فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد

تجربہ کار اساتذہ نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ پر تکنیکی لیکچرز دیئے ،آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا

بدھ 2 مارچ 2016 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک میں ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔ صفہ اکیڈمی مریدکے کے تجربہ کار اساتذہ نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ پر تکنیکی لیکچرز دیئے اور آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ۔ اس ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی جنہیں بعد ازں ہینڈ ٹو ہینڈ پریکٹس بھی کروائی گئی۔

ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کی نگرانی مسئول بیگم کوٹ سید زاہد محمود نے کی ۔ اس موقع پر سید زاہد محمود نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ ایک ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو شہری دفاع کی تربیت دے چکی ہے۔سانحات میں تجربہ کار رضاکار ہی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آفات و سانحات میں نقصانات پر قابو پانے کے لیے رضاکاروں کی اچھی تربیت ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو سنت نبوی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا شعار اور عبادت سمجھتے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن رضاکاروں کی تربیت کے ذریعے فلاحی معاشرے کا قیام چاہتی ہے۔کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔زاہد محمود نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز لاہور شہر میں تحصیل کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح انسانیت کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :