حکومت سٹیل میلٹرز انڈسٹری کی بحالی کے لیے جلد اقدامات اٹھائے ‘ لاہور چیمبر
بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں‘ شیخ محمد ارشد
بدھ 2 مارچ 2016 17:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سٹیل میلٹرز انڈسٹری کی بحالی کے لیے جلد اقدامات اٹھائے اور بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل کرے۔ سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ سٹیل میلٹرز کے بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح فوری طور پر کم کی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے اْن کی پیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ سٹیل میلٹنگ سیکٹر کی پیداواری صلاحیت 7.5ملین ٹن ہے جو کم ہوکر 3.5ملین ٹن رہ گئی ہے جس کی بڑی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور تیار و نیم تیار سٹیل مصنوعات کی درآمد ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹیل میلٹنگ انڈسٹری واحد انڈسٹری ہے جو ملک کو معیاری سٹیل مہیا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، مقامی انڈسٹری سریا، گارڈر، ٹی آر ، اینگلز اور دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے جس سے قومی خزانے کو بھی بھاری محاصل ملتے ہیں لیکن اس صنعت کی مشکلات بتدریج بڑھتی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹ کی سطح پر جو ایڈجسٹ ایبل سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے اس کی ایڈجسٹمنٹ کے انتظار میں بھاری سرمایہ بلاک ہوجاتا ہے لہذا امپورٹ کی سطح پر اس ٹیکس کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیل میلٹنگ انڈسٹری کے خام مال پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جسکی وجہ سے مشکلات مزید بڑھتی جارہی ہیں لہذا یہ ڈیوٹی بھی فوراً واپس لی جائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے توقع ظاہر کی کہ حکومت سٹیل میلٹنگ انڈسٹری کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.