صوابی ،پولیس نے ٹرک ،موٹر کار سے 600کلو گرام بارود،36200گز سیفٹی فیوز برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 2 مارچ 2016 17:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ضلع صوابی کی پولیس نے ایک ٹرک اور موٹر کار سے مجموعی طور پر 600کلو گرام باروداور36200گز سیفٹی فیوز برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ گدون پولیس نے چرس بر آمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان نے انکشاف کیا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بارود کی بڑی کھیپ ضلع صوابی میں داخل ہو ئی ہے جو کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش حیمہ ثابت ہو سکتی ہے اس اطلاع پر فوراً ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی گلزار خان و پولیس نفری پر مشتمل مختلف حساس مقامات پر ناکہ بندیاں اور سرچ پارٹیاں تشکیل دی گئی جنہوں نے تھانہ صوابی اور تھانہ پرمولی کے حدود میں اطلاع کی پیش نظر کاروائیوں کے دوران بارودی مواد برآمد کئے ،تھانہ صوابی کے حدود میں برگو پُل بائی کوٹ مانیری پایاں پر پولیس نے ایک مشکوک ٹرک نمبر k.8966 کھڑی پاکر جس کوچیک کرنے پر ٹرک میں 600کلو گرام بارود مواد جو مختلف بوریوں میں پڑے ہوئے تھے ،برآمد کر لئے گئے ،اسی طرح 11000گز سیفٹی فیوز بوری میں بند تھا برآمد کیا گیا ،ایک دوسری کاروائی کے دوران تھانہ پرمولی پولیس ڈی ایس پی رزڑ اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او پرمولی زاہد خان و پولیس نفری کے ہمراہ نے موٹر کار نمبر ID.4789 سے 25200 فٹ سیفٹی فیوز برآمد کے ساتھ ہی ایک شخص نواز خان ولد سعید خان سکنہ مردان کو دھرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب کہ پولیس تھانہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے اے ایس آئی ارشاد خان نے دوران گشت روڈ نمبر 13پر ایک پک اپ میں سوار شخص حسین احمد کے قبضے سے ایک کلو 715گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :