سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

بدھ 2 مارچ 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ہے ۔تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکت کے معاملے کی سماعت بدھ کو ہوئی ۔چیف سیکرٹری سندھ اور متعلقہ سیکرٹریز عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری سندھ نے تھر سے متعلق حکومتی کوششوں کی تفصیلی رپورٹ جمع کرادی ۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا ۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ آئندہ سماعت پر کمیشن سے متعلق نام تجویز کرے گی ۔چیف سیکرٹری سندھ نے تھر کے معاملے پرسندھ حکومت کے جوڈیشل کمیشن کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :