4 روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کے پہلے روزایک ہزار سے زائدموٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر تبدیل ،270گفٹ پیک تقسیم

سی ٹی او کی ہدایت پر اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں موٹر سائیکلوں کے سائیڈ مررلگائے جارہے ہیں،عوام میں ٹریفک قوانین بارے پابندی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی‘ طیب حفیظ چیمہ

بدھ 2 مارچ 2016 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے الحمراء ہال کے باہر لگائے گئے4روزہ کیمپ کی شہریوں نے بہت پذیرائی کی اور سٹی ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ شہریوں کے اصرار اور پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے چار روزہ روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ میں ایک ہزار سے زائدموٹر سائیکلوں کے سائیڈ مرر لگائے گئے ،شہریوں اور طلباء وطالبات میں270 گفٹ پیک تقسیم کےئے گئے ۔

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک آگاہی بارے لیکچر بھی دیا اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ،پولیس افسران ،مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات ،تعلیمی اداروں کے بچے اور اخبار نویس بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے جانیوالے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آگاہی کیمپ میں اہم شاہراہوں،چوکوں میں موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مررلگائے جارہے ہیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ بھی کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دوران سفرحفا ظتی تدابیر اختیارکرنے سے حادثات کی شرح میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :